Tuesday, June 27, 2017

Fazl e Khuda Hai Pyaray Watan Par



اَیوان میں تُو پیسے بنانے کے لئے  آ
باہر تُو یہ پیسے بھی لے جانے کے لئے  آ

تیری یہ تجوری تو بھری ہے نہ بھرے گی
تُو ٹیکس ہم پر  ہی لگانے کے لئے  آ

ہم سُن چکے ہیں تیرے تو سب نعرے پرانے
نعرہ نیا  تُو پھر  سے سُنانے کے لئے  آ

غربت کو مٹانے کا نہ پھر تم کبھی کہنا
بس اب تو غریبوں کو مٹانے کے لئے آ

ہیں روز کے قصّے تو مظالم کے یہاں پر
ٹی وی پہ تُو ہمدردی جتانے کے لئے  آ

ہے فضل  خدا کا  تو مرے پیارے وطن پر
گر شرم نہیں تُجھ کو تو کھانے کے لئے  آ

جعفرؔ  یہ کہیں زخم نہ بھر  جائیں ہمارے
زخموں کے شجر پھر سے اُگانے کے لئے  آ

************

Ewaan mein too paisay bananay ke liye aa
Bahar too yeh paisay bhi le jane ke liye aa

Teri yeh tijori to bhari hai nah bharay gi
Tu tax hum par hi laganay ke liye aa

Hum sun chuke hain tairay to sab naaray puranay
Naara naya too phir se sunanay ke liye aa

Gurbat ko mitanay ka nah phir tum kabhi kehna
Bas ab to ghareebon ko mitanay ke liye aa

Hain roz ke qisse to mazalim ke yahan par
TV pay too hamdardi jatanay ke liye aa

Hai fazl khuda ka to marey pyare watan par
Gir sharam nahi tujh ko to khanay ke liye aa

Jafar yeh kahin zakham nah bhar jayen hamaray
Zakhamo ke shajar phir se ugane ke liye aa

**********************



Haye..... Ye Pardes


برسوں سے   ہیں  پردیس لگے  دل نہ ہمارا
بیوی  کو  تو  درکار  ہے  پیسہ  ہی  یہ سارا

گرمی  ہو یا  صحرا ہو کوئی بات  نہیں  ہے
در اصل ہمیں تو ہے کفیلوں نے ہی مارا

آنے لگے رشتے تو  نکھٹوکے بھی  اب  تو
سنتا تھا کبھی سب کی نہ تھا  آنکھ کا  تارا

ویزے  کے  لئے  میری  تو  یہ  کرتے ہیں عزت
مجھ سے  بھی  بڑے  نے  ہے  بڑے  بھائی  پکارا

جس سے  بھی  ملوں  مجھ  سے تو ویزا ہی  وہ  مانگے
دل    کہتا  ہے    جاؤں  نہ    اُسے  ملنے   دوبارہ

فرمائشِ    بیگم   ہے   یہ     بچوں   کے     بہانے
ال  ای ڈی   ضروری   ہے   بھلے   ہو   وہ    ادھارا

حاجی  تو  تُو کہلاتا  ہے  حج  کرتے  ہی  جعفر
دل   اب  بھی  بڑا  پاپی  ہی  لگتا   ہے تمھارا

*************

Barson se hain pardes lagey dil nah hamara
Biwi  ko  to  darkaar  hai  paisa  hi yeh sara

Garmi  ho ya  sehraa  ho koi  baat  nahi  hai
Dar asal hamein to hai kafeelon ne hi mara

Anay  lagey  rishte  to nikhattu  ke bhi ab to
Santa tha kabhi sab ki nah tha aankh ka tara

Visay  ke  liye meri to  yeh  karte  hain  izzat
Mujh se bhi barray ne hai barray bhai puraka

Jis se bhi milon mujh se to visa hi woh mangay
Dil  kehta hai  jaoon nah ussay milnay dobarah

Farmaaish begum hai yeh bachon ke bahanay
LED   zaroori  hai  bhallay  ho  who  udhara

Haaji to too kehlata hai hajj karte hi Jaffer
Dil ab bhi bara paapi hi lagta hai tumahra

*******************


Sunday, June 25, 2017

Very Funny Slip Of Tongues Of Pakistani Politicians

Very Funny Slip Of Tongues Of Pakistani Politicians- Must Watch



موٹی بیگم

لو بیگم موٹی ہوتی جا رہی ہے اب بہت توبہ
مگر تیلا مَیں ہو تا جا رہا ہوں روز سُک سُک کر

اُسے بچے وَدھانے کا بہت ہے شوق لیکن مَیں
کہ تھکتا ہوں بہت گودی اکیلا اُن کو چُک چُک کر

مری تنخواہ پہ بس میری ہی بیگم کا ہے قبضہ
مَیں خرچہ تو نکالوں گا مگر بیگم سے لُک لُک کر

زباں چلتی ہے قینچی کی طرح اسکیمری توبہ
کبھی چلتی تھی چھکڑا کار کے جیسے وہ رُک رُک کر

پٹایا اُس کے ابا کو بڑی محنت سے مَیں نے تو
کمر بس ٹُٹ گئی میری سلاماں کیں تھیں جُھک جُھک کر

اُسے سر پہ بٹھایا یار تھی معصوم پہلے تو
دکھاتی ہے مُجھے غصہ زمیں پر وہ بھی تُھک تُھک کر

********************

Lo  begum  moti   hoti  ja   rahi    hai    ab    bohat    tauba
Magar  teela  mein ho taa ja raha  hoon roz suck  suck  kar

Ussay bachay  wadhanay  ka  bohat  hai  shoq  lekin  mein
Ke thakta  hoon bohat ghodi akela  unn  ko  chok chok kar

Meri  thankhowa  pay  bas  meri  hi  begum  ka hai  qabza
Mein kharcha  to  nikallon ga magar  begum  se lok lok kar

Zuba   chalti  hai   qainchi   ki   terhah   is   ki   meri   tauba
Kabhi  chalti  thi  chakra  car  ke  jaisay  woh ruqq ruqq kar

Pattiyaan  uss  ke  abba  ko  barri  mehnat  se mein  ne  to
Kamar bas tot gayi meri salaman kee theen jhukk jhukk kar

Ussay   sar   pay   bithaya   yaar    thi   masoom   pehlay   to

Dekhati hai mujhe gussa zamee par woh bhi Thok Thao kar



*******************






Funny And Hilarious Things Only In Pakistan

Funny And Hilarious Things Only In Pakistan





Wednesday, June 21, 2017

سستا سونا

لفظ سونا سے مراد سونا، نیند آنا ہے لیکن غور کیا جائے تو سونا سے مراد ہے کہ سونا  یعنی سونا مت - میری بیگم کہتی ہے کہ مجھے سونا اچھا لگتا ہے لیکن میرا سونا اور اس کا سونا دو مختلف معنی رکھتا ہے- بیگم جب کہتی ہے کہ اب مجھے سونا چاہیے تو میرا دل دہل جاتا ہے لیکن جب واضح ہوتا ہے کہ سونا چاہیے سے مراد نیند ہے تو پھر کہیں جان میں جان آتی ہے ہمارے مذہب میں مَردوں کیلئے سونا حرام ہے اور ہمارے معاشرے میں بھی مَردوں کے لئے سونا حرام ہے مجال ہے کہ بچے آپ کو سکون سے گھر میں سونے دیں

  ہاں تو میں کہہ رہا  تھا  مَردوں کے لئے سونا حرام ہے اور عورتوں کیلئے سونا حلال ہے اسی لئے عورتیں زیادہ سوتی ہیں رات کو خوب سوتی ہیں صبح خاوند کے آفس جانے اور بچوں کو سکول بھیجنے کے بعد پھر سو جاتی ہیں-کہتے ہیں کہ سونے سے تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے؛  جی ہاں کبھی میرا بھی یہی خیال تھا لیکن اب سونے سے میری تھکاوٹ دور  نہیں بلکہ اور  بڑھ جاتی ہے جبکہ تھکاوٹ کا  ذرہ برابر بھی احساس نہیں ہوتا  --- جی ہاں  ---- میری بیگم کو  ----اور جس روز وہ گولڈ مارکیٹ میں گھومتی ہے  گولڈ خریدنے کیلئے-  دراصل وہ خود نہیں گھوم رہی ہوتی بلکہ مجھے گھما رہی ہوتی ہے اور اس روز میں بہت تھک جاتا ہوں اور اتنی تھکاوٹ شاید مجھے پیسے کمانے میں نہیں ہوتی جتنی سونے کیلئے پیسہ لٹانے پر ہو جاتی ہے اور اس روز پیسوں کے ساتھ ساتھ میں بھی لُٹ جاتا ہوں اور پھر گھر آ کر میں تھک ہار کے گھوڑے بیچ کر نہیں بلکہ اپنی تنخواہ بیچ کر سوجاتا ہوں 

میری بیوی کو ڈاکٹر کی صرف اس ہدایت پر عمل کرنا بہت اچھا لگتا ہے کہ اچھی صحت کے لئے  سونا بہت ضروری ہے؛ اور وہ ہر لحاظ سے (گولڈ اور نیند) اس ہدایت پر پوری طرح عمل کرتی ہے اور اپنی ساتھی سہیلیوں  کو بھی یہی مشورہ دیتی ہے-اپنی بیوی کے لئے سونے کی کوئی چیز خرید کر لے جائیے (مچھردانی یا کمبل نہیں بلکہ گولڈ وغیرہ)  تو بیوی کتنی بھی ناراض کیوں نہ ہو خوش ہو جاتی ہے-  جب کبھی عورتیں گولڈ خریدتی  ہیں تو اس وقت تک ان کا کھانا ہضم  نہیں ہوتا جب تک وہ خریدے ہوئے گولڈ  کو اپنی پڑوسنوں کو نہ دکھا لیں  اور میرے  خیال  میں عورتوں کے سونا خریدنے کا مقصد  دوسروں کو بتانے ؛  جتلانے؛ جلانے اور دوسروں کے گھر لڑائی کروانے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہوتا

کسی کا قول ہے کہ جو سوتا ہے وہ کھوتا ہے- پنجابی میں  کھوتا گدھے  کو کہتے ہیں یعنی اگر ہم سوتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم کھوتے ہیں اگر ایسی بات ہے تو پھر میں آج سے سونا ہی چھوڑ دیتا ہوں لیکن جس کو سونا ملے پھر وہ کب چھوڑتا ہے-ایک مزدور کو مالک نے ملازمت سے نکالتے ہوئے کہا   اگر تم کام نہیں کرو گے تو مجھے سو مل جائیں گے؛  مزدور نے مالک سے کہا اگر میرے کام نہ کرنے سے تمہیں سو مل جائیں گے پھر ٹھیک ہے مجھے کام کرنے کی کیا ضرورت ہے جو سو تمہیں ملیں گے اس میں سے پچاس مجھے دے دیا کرنا اور پچاس خود رکھ لیا کرنا

کوئی  رات کو نیند کی گولی کھا کر سوتا ہے اور کوئی گھوڑے بیچ کر سوتا ہے اور غریب آدمی تھک ہار کر سوتا ہے- جبکہ کوئی سولی پر بھی سو جاتا ہے اور کوئی آرام دہ بستر پر بھی سو نہیں پاتا-کسی کو سو سو کے نوٹ ملتے ہیں اور کوئی سو سو کے مزید سست ہو جاتا اور اس کی آنکھیں سوج ہو جاتی ہیں-دولہے کو سلامی کے وقت لوگ سو سو کے ہار پہناتے ہیں حالانکہ میرے خیال میں ہار پہنانے کیلئے سونا ضروری نہیں بلکہ ہار پہنانے کیلئے ہار ہونا اور ہاتھ ہونا ضروری ہے جن ہاتھوں سے آپ ہار پہنا سکیں صرف شادی کے دن ہی دولہے کو  سوسو کے نوٹوں کے ہار ملتے ہیں ہر روز کیوں نہیں ملتے ؛ اگر ہر روز سوسوکے نوٹوں کے ہار ملیں تو میں ہر  روز شادی ہی کرواتا رہوں پھر مجھے کمانے کی کیا ضرورت ہے دولہے کو تو سو سو کے نوٹوں کے ہار ملتے ہیں لیکن مجھے ہمیشہ سو سو کے اٹھنے پر جھڑکیاں ہی ملیں نوٹ کبھی نہیں ملے

ہمارے ملازم کا نام سونا ہے وہ سوہنا تو نہیں ہے لیکن وہ بچپن میں بہت سوتا تھا اس لئے گھر  والوں نے اس کا نام  سو ---نا  ---- رکھ دیا  کہ زیادہ نہ سو لیکن وہ سوتا ہے اور بہت سوتا ہے اور وہ شاید کھڑے کھڑے بھی سو جاتا ہے اسی لئی میری بیگم کسی بات پر  ڈانٹتے ہوئے کہہ رہی تھی اب جواب دو سوگئے ہو کیا بولتے کیوں نہیں-ایک دن جب میں دفتر سے گھر آیا تو میں نے اپنی بیگم سے پوچھا  کہ سونا  (نوکر) کدھر ہے اور بیگم کو ایک دم اپنے گولڈ کی فکر لاحق ہو گئی- وہ بولی گھر میں ہی ہے لیکن آپ کیوں پوچھ رہے ہیں- میں نے کہا ہاں خیریت ہے بس تم یہ بتاؤ سونا کدھر ہے- بیگم نے کہا میں تمھیں ہرگز سونا بیچنے نہیں دوں گی - ارے میں اپنے ملازم سونے کا پوچھ رہا ہوں - کیا وہ سونا لے کے بھاگ گیا ہے- اوہو نہیں ایسا کچھ نہیں مجھے اس سے کچھ کام ہے- بیگم بولی - ہائے اللہ میں تو گھبرا ہی گئی تھی-


*************

Monday, June 19, 2017

مزاحیہ خبریں

یہ ریڈیو گپستان ہے گپستان کے معیاری وقت کے مطابق گرم موسم کی وجہ سے  ہمارے دن  کے بارہ بجے ہوئے ہیں- اب آپ کلو غریب سے خبریں سنئے

سب سے پہلے ہیڈ لائنز اور  ہیڈ لائنز  میں شامل ہے :

وزیراعظم کا دورہ  قبرستان

بھائی پھیرو کے قریب ایک ویگن اور مچھر میں تصادم

پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار ناکامی ، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے ٹیم کو لخ دی لعنت


1: آج وزیرِاعظم قبرستان پہنچے تو ان کا تھالیاں بجا کر پرتپاک استقبال کیا گیا-  وزیرِاعظم کے درباری بھی ان کے  ہمراہ  تھے- قبرستان کے تمام مَر دوں معاف کیجیے مُردوں نے وزیرِاعظم مُردہ  آباد کے نعرے لگائے -  دو شرارتی  لڑکوں نے  وزیرِاعظم کو لال مرچیں  ڈال کر  کانٹوں سمیت گل دستے پیش کئے-   یاد رہے کہ ان دونوں لڑکوں  کا چار روز پہلے  دل کی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ انتقال ہو گیا تھا- مُردوں کے وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِاعظم کا تمام مُردوں سے تعارف کروایا- وزیرِاعظم چند گھنٹے مُردوں کے ساتھ  رہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا- بعد میں وزیرِاعظم نے پورے قبرستان کا دورہ کیا اور مُردوں کو درپیش مسائل کو بڑی توجہ سے سنا اور ان کے فورا حل کے حسب روایت ایک کمیٹی تشکیل دے دی-ایک مُردے نے شکایت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبرستان میں بجلی نہ ہونے کے باعث ہمیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے- بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے قبروں پر تیل کے دیئے جلائے جاتے تھے -  پہلے لوگ ان دیوںمیں ملاوٹ شدہ تیل ڈال جاتے تھے لیکن اب کچھ وزرا  حضرات دیے بھی اٹھا کر لے جاتے ہیں- وزیرِاعظم  نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے خادمِ اعلیٰ 6 مہینوں میں بجلی بالکل ختم کر دیں مطلب بجلی کے مسائل - ایک مُردے نے کہا کہ یہ وعدہ تو گزر چکا تو وزیرِاعظم  نے کہا کہ یہ وعدہ 2018 کے الیکشن جتوانے پر پورا ہوگا- خادمِ اعلیٰ  نے  زور سے  انگلی  ہلاتے ہوئے خوش ہو کر کہا --- آہو آہو – پاء  جی ٹھیک  کہتے ہیں بلکہ ہم ایسا  پاور پلانٹ لگا ئیں گے  کہ آپ کو دن کے وقت نظر آئے گا - صرف  اور صرف رات کے وقت اندھیرا ہوا کرے گا-وزیرِاعظم  نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مُردوں کی تفریح کے لئے ہر قبر میں ایک ایک نہیں بلکہ یگانگت کو فروغ دینے کے لئے ایک ہی  ٹی وی لگایا جائے گا جس پر صرف سرکاری ٹی وی کی خبریں   اور اسمبلی کے اجلاس کی سنسر شدہ کاروائی پیش کی جائے گی- وزیرِاعظم  نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال چین سے درآمد شدہ اے سی بھی لگائے جائیں گے- جس سے گرمیوں میں سخت گرمی اور سردیوں میں سخت سردی لگے گی- آخر میں مُردوں نے وزیرِاعظم  کا شکریہ ادا کیا اور ان کو گالیوں معاف کیجیے تالیوں کی گونج میں رخصت کیا-


2:   بھائی پھیرو کے قریب آج سہ پہر ساڑھے دو بجے اور پنجاٹھ سیکنڈ پر ایک تیز رفتار ویگن نمبر 420  جو کہ امریکا  نہیں بلکہ مری کا دورہ کرنے  جا رہی تھی  کہ  سالا ایک مچھر اس سے ٹکرا گیا جس سے ویگن میں سوار پونے سات مسافر  موقع پر ہی ویگن سے نکل کر بھاگ گئےاور زخمیوں میں صرف ویگن کی شناخت ہو سکی جس کو  ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے ورکشاپ بھیج دیا جائے گا-  ڈینگی کے خوف کی وجہ سے مسافروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے-حادثہ  پیش آنے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ 80 سالہ مچھر اپنی 16 سالہ بُڈھی مطلب اپنی بیگم سے گھر سے لڑائی کر کے نکلا تھا اور  بیگم سے بچنے کے چکر میں اپنی عینک گھر ہی بھول آیا تھا - نظر   کمزور ہونے کی وجہ سے ڈرتے ڈرتے سڑک پار کرنے لگا تو اچانک ویگن سے ٹکرا گیا -
مچھر سے ٹکرانے کی وجہ سے ویگن کے اوسان خطا ہو گئے اور اس پر خرچے پیسے اڑ گئے جبکہ مچھر کو ذرا بھی خراش تک نہیں آئی- ویگن کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا - حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ڈرائیور کو پکڑنے والے یا اطلاع دینے والے شخص کو حکومت کی طرف سے ڈیڑھ کلو چرس بطورِ انعام دی جائے گی- پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے-


کھیل اور کھلاڑی :

جرمنی میں چیمپئنز  ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پاکستان آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پول کا چوتھا میچ بھی ہار گیا- آج پاکستان کا  مقابلہ برطانیہ سے تھا- پاکستان نے یہ میچ پانچ کے مقابلے میں ایک گول سے ہارا- آج بھی پاکستان نے اپنا روائتی کھیل پیش کیا اور کھیل کے پہلے ہاف کے پانچویں منٹ میں  شہباز سینئر نے غلطی سے گول کر کے  اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلوا دی-
پاکستان نے کھیل کے پندرھویں منٹ میں ایک بھر پور حملہ کیا جب برطانیہ کے ڈاکٹر اپنے زخمی کھلاڑی  کا علاج  کرنے کے لئے گراونڈ میں آئے تو پاکستان کی فارورڈ لائن نے بڑی اچھی موومنٹ بنائی اور برطانیہ کے چار کھلاڑیوں کو ڈاج دینے کے بعد ڈاکٹر کو مار مار کے بھگا دیا- کھیل میں دلچسپی اس وقت پیدا ہو گئی جب دوسرے ہاف کے دسویں منٹ میں برطانیہ نے لگا تار دو گول کر دیئے- اس کے بعد برطانیہ کی ٹیم نے ہارنے کی انتھک کوشش کی لیکن پاکستان   کے دفاعی کھلاڑیوں نے بڑے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور خصوصا خالد ریڑھی والے نے کھیل کے آخری لمحات میں لگا تار تین گول کر کے ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا- سامعین  کی دلچسپی کے لئے بتانا ضروری ہے کہ یہ تینوں گول برطانیہ کو نہیں بلکہ اپنی ٹیم کو کیے- پاکستان کے وزیرِاعظم نے پاکستانی ٹیم کے شاندار کھیل پیش کرنے اور مسلسل چوتھا میچ ہارنے پر حیرت  کا اظہار کیا اور خصوصا خالد ریڑھی والے کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک محتصر تعزیتی پیغام میں صرف "لخ دی لعنت" لکھ کر ٹویٹر سے اپنا  پیغام ٹویٹ کیا -

صدر ممنون حسین نے  بھی ایک پیغام میں برطانیہ کی ٹیم کے میچ جیتنے پر مبارکباد دی ---- برطانیہ کو----- اور کہا کہ اگر پاکستان یہ چیمپئنز ٹرافی ہارنے میں کامیاب ہوگیا تو ٹیم کا ائیرپورٹ پر جوتوں کے ہار پہنا کر اور گدھوں پر بٹھا کر شاندار استقبال کیا جائے گا- گندے انڈے اور ٹماٹر بھی نچھاور کئے جائیں گے-


موسم کا حال:


محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع  ابرآلود  رہے گا جبکہ تمام گھروں سے ایسی گرم ہوائیں چلیں گی جس سے بیویوں کا مزاج انتہائی گرم رہنے کی توقع ہے لہذا تمام بزدل شوہر حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے گھر سے دور رہیں کیونکہ آندھی آنے کے ساتھ ساتھ گھروں سے زور دار گالیاں برسنے کی بھی توقع ہے- آج ہوا میں نمی کا تناسب پتہ نہیں کتنے فی صد رہا-


 اس کے ساتھ ہی اب تک کی خبریں ختم ہوئیں ہم سے اجازت لیجیے --- اللہ ساڈا نگہبان


*********************


     

Tuesday, June 13, 2017

Ye Bijli Na Aye



یہ بجلی نہ آئے ، یہ بجلی نہ آئے ، یہ گرمی ہمیں تو بہت ہی ستائے 
یہ مچھر تو کرتا ہے تنگ اتنا سب کو، یہ ٹیکا لگا کے ہے سب کو جگائے

کباڑی کو سوچا یہ پنکھا ہی بیچوں، مگر بجلی کا بِل ادا ہو نہ پائے 
بہت لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اب تو ، کہ کب بجلی آ کے یہ کب بھاگ جائے

کسی کے نہ نزدیک کوئی بھی آئے، اشاروں سے باتیں ہے سب کوبتائے 
کہ بُو آ رہی ہے پسینے کی اتنی ، کہ عرصہ ہوا ہے جی سب کو نہائے

اندھیرے نے کیسے یہ ہیں گُل کِھلائے، پلٹ کے ہیں بھاگے وہ گھر کی ہی جانب
اندھیرے میں سب کو نظر ہی نہ آیا، زنّانہ وہ کپڑے پہن کے تھے آئے

نہ پانی فرج میں ملے اب تو ٹھنڈا، اُبل جائے رکھ دو فرج میں جو انڈا
فرج کو لو دیکھو کہ مجبور ہو کر، ہے کپڑوں کی الماری اُس کو بنائے

جو مجرم ہیں گھر اُن کے بس تُم جلانا، یا اِس بار ووٹ اُن کو دینے نہ جانا
پیارے وطن کی خدا کے لئے اب، نہ املاک کوئی ذرا بھی جلائے 


----------------------------


Yeh bijli nah aeye, yeh bijli nah aeye, yeh garmi hamein to bohat hi sataye
Yeh machar to karta hai tang itna sab ko, yeh teeka laga ke hai sab ko jagaay

Kabari ko socha yeh pankha hi baichon, magar bijli ka bill ada ho nah paye
Bohat load shedding hoti hai ab to, ke kab bijli aa ke yeh kab bhaag jaye

Kisi ke nah nazdeek koi bhi aeye, ishaaron se baatein hi sab ko bataye
Ke boo aa rahi hai paseenay ki itni, ke arsa howa hai jee sab ko nahaye

Andheray ne kaisay yeh hain gul khilaye, palat ke hain bhage woh ghar hi ki janib
Andheray mein un ko nazar hi nah aaya, zanana woh kapray pehan ke they aeye

Nah pani farij mein miley ab to thanda, ubal jaye rakh do farij mein jo anda
Farij ko lau dekho ke majaboor ho kar, hai kapron ki almaari uss ko banaye

Jo mujrim hain ghar unn ke bas tum jalana, ya iss baar vote unn ko dainay nah jana
Pyare watan ki khuda ke liye ab, nah imlaak koi zara bhi jalaaye

-------------------------



Bakray......Bakray


لوکی   بکرا     بکرا    کر    دے  نیں
گوشت دے   او  پچھے   مر  دے  نیں
آندی         جاندی       بجلی       اے
فرج    فیر    وی    او  بھر   دے  نیں

بکرا     لین    توں    میں   تے   ٹلاں
بُڈھی    کر   دی   اے  سو  سو   گلاں
خوف    ہے     کانگو     پر  میں  چلاں
سارے  بیماری     توں   ڈر   دے  نیں
 
ریٹ  پُچھ بکرے  دے    ہویا سُن
چھڈ  بکرا  تے  میں  لاں مرغا  ہن
گوشت رج  کے میں لاں  کیویں تُن
سودے تے سارے ای  زر دے نیں

وَنڈے  نُوں  اج  تے  مکا  دے  تُوں
آخری    خاش   کن   پا     دے   تُوں
ظالماں    کوک    پلا      دے     تُوں
بکرے    فرمیشاں  وی   کر   دے نیں

پڑھی   سی   عید  تے   سج   کے   میں
گوشت   کھادا    بڑا   رج  کے     میں
لیٹرین  وڑیا  بھج  بھج  کے     میں
منہ  تے  جعفرؔ  او  ہتھ   دھر دے نیں
---------------------------------------------


Loki bakra bakra kar day nein
Gosht day o picche mar day nein
Aaundi jaandi bijli ae
Furj fair v o bhar day nein

Bakra lain ton mein te tallan
Budhi kar di ae so so gallan
Khauf hai kango par mein challan
Saaray bemari ton dar day nein

Rate pich bakray day hoya sun
Chhd bakra te mein la murgha hun
Gosht rajj ke mein la kive tun
Saudey te saaray e zar day nein

Vnde nu aj te mukka day ton
Aakhri khaash kin pa day ton
Zalima kook pila day ton
Bakray farmaisha v kar day nein

Parhi si eid te sajh ke mein
Gosht khada bara rajj ke mein
Latrine vrhya bhaj bhaj ke mein
Mun te Jafar o hth dhar day nein